ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری لنکا کی بحریہ نے 50ہندوستانی ماہی گیروں کوگرفتارکیا

سری لنکا کی بحریہ نے 50ہندوستانی ماہی گیروں کوگرفتارکیا

Wed, 09 Aug 2017 12:03:42    S.O. News Service

کولمبو،8اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کی بحریہ نے ملک کے سمندری علاقے میں مبینہ طور پر ماہی گیری کے لئے آج تقریباََ50ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔سری لنکا بحریہ کے ترجمان چمنڈا والاکلگے نے کہا کہ ہندوستانی ماہی گیر 12کشتیوں میں سوار تھے۔ماہی گیروں پر سمندری سطح میں میش بچھا کر ماہی گیری کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔سری لنکا میں سمندر کے سطح میں میش بچھا کر ماہی گیری غیر قانونی ہے۔بحریہ نے بتایا کہ ماہی گیروں کو جفنا کے کرینگر میں ماہی گیری بندرگاہ منتقل کر دیا گیا۔آگے کی کارروائی کے لیے انہیں جفنا میں ماہی گیری کی انکوائری آفس کے سپرد کر دیا جائے گا۔


Share: